پی ایس ایل کی نئی ٹیم راولپنڈی کے آفیشل لوگو کی تقریب رونمائی

0
6

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل )کےگیارہویں ایڈیشن کی نئی ٹیم راولپنڈی کے آفیشل لوگو کی رونمائی کی تقریب منعقدکی گئی۔
شائقین کرکٹ کےلئےاچھی خبر،پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کےگیارہویں ایڈیشن کامیلہ سجنےکوتیار ہے، چوکوں اورچھکوں کی بہارکاسلسلہ شروع ہونے والا ہے۔میگاایونٹ میں قومی اوربین الاقوامی کھلاڑی ایکشن میں نظرآئیں گے۔
پی ایس ایل کی نئی ٹیم راولپنڈی کے آفیشل لوگو کی رونمائی کی تقریب منعقدکی گئی جس میں فاسٹ بولرنسیم شاہ نےشرکت کی۔
لوگو رونمائی غیر روایتی طریقے سے کی گئی، نسیم شاہ نے لوگو کی رونمائی کی ،رونمائی کی تقریب میں بڑی تعداد میں کرکٹ شائقین نے موٹر سائیکلوں پر شرکت کی جبکہ رونمائی کے حوالے سے مری روڈ پر ریلی بھی نکالی گئی۔
خیال رہےکہ پی ایس ایل کےمجوزہ شیڈول کےمطابق رواں ماہ 26مارچ کو پی ایس ایل کا افتتاحی میچ لاہورکےقذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا،جس میں لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔

Leave a reply