عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس:بانی پی ٹی آئی کےوکیل کی گواہی ریکارڈنہ کرنے کی استدعا

0
27

وزیراعظم شہبازشریف کاعمران خان کیخلاف 10ارب ہرجانےکےکیس میں بانی پی ٹی آئی کےوکیل نے عطااللہ تارڑکی گواہی آج ریکارڈنہ کرنےکی استدعا کی۔
لاہورکی سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج یلمازغنی نےوزیراعظم شہبازشریف کےبانی پی ٹی آئی کیخلاف10ارب روپےہرجانہ کےدعویٰ کی سماعت کی۔ شہباز شریف کےوکیل عدالت میں پیش ہوئےجبکہ عمران خان کےوکیل اسلام آبادمیں مصروف ہونےکی وجہ سےعدالت میں پیش نہ ہوئے۔
شہبازشریف کےوکیل نےعدالت سےکچھ دستاویزات پیش کرنےکی مہلت مانگی ۔جس پرعدالت نے شہباز شریف کےوکلاکودستاویزات پیش کرنے کیلئے مہلت دی۔
عدالت نےوکلاکی جانب سےدستاویزات پیش کرنےکیلئےسماعت کچھ دیرکیلئےملتوی کردی۔
وقفےکےبعددوبارہ عدالت میں سماعت شروع ہوئی تووفاقی وزیرعطااللہ تارڑ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سےبطورگواہ عدالت میں پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کےمعاون وکیل نےعطااللہ تارڑکی گواہی آج ریکارڈنہ کرنےکی استدعا کی۔اورکہاکہ عدالت کل کی تاریخ دے،بانی پی ٹی آئی کےسینئروکیل پیش ہوں گے۔
وکیل شہبازشریف نےکہاکہ بانی پی ٹی آئی کےوکیل نےکل مجھےخودکہاکہ وہ پیش ہوں گے،آج پتہ چلاوہ اسلام آبادمیں ہیں۔
عدالت نےکہاکہ عطاتارڑ کی گواہی آج ریکارڈکرلیتےہیں اس پرجرح بعدمیں کرلیجیےگا۔
عطااللہ تارڑنےبیان قلمبندکرانےسےپہلےحلف لیا۔
عطااللہ تارڑ نےکہاکہ مدعی شہبازشریف عزت دارگھرانےسےتعلق رکھتے ہیں، مدعی کی سیاسی اورسماجی خدمات پوری دنیاجانتی ہے،مدعی1988میں بطور ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ،شہبازشریف 3باروزیراعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں، شہباز شریف اچھی شہرت رکھنےوالےسیاستدان ہیں۔
اُنہوں نےمزیدکہاکہ 2017میں ٹی وی پروگرام میں شہبازشریف پرجھوٹے الزامات لگائےگئے،بانی پی ٹی آئی نےالزام لگایاکہ پانامہ لیکس پرانہیں 10ارب کی پیشکش ہوئی،عمران خان نےجھوٹےالزامات عائدکیے، شہباز شریف کی ساکھ متاثرہوئی،بانی پی ٹی آئی نےالزامات متعددباردہرائے۔

Leave a reply