تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشوں و برفباری کی پیشگوئی کی ہے، نیزدونوں صوبوں کے اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف سیکٹرزسمیت جڑواں شہر راولپنڈی میں گزشتہ روز ہونےوالی تیز بارش اور ژالہ باری سےجڑواں شہروں کا موسم بدل گیا اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔















