پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کےقتل میں ملوث 6 سہولت کار گرفتار

0
5

غالب مارکیٹ میں فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ گرفتاریاں شوٹرز کو سہولت کاری فراہم کرنے کے الزام میں عمل میں لائی گئیں۔
تفتیشی ٹیم کے مطابق شوٹرز کو لانے والی گاڑی گجرانوالہ سے رینٹ پر لی گئی تھی، جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزمان نے گاڑی حاصل کرنے کے بعد اس پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی تھی۔

Leave a reply