پی ٹی آئی رہنمااعجازچوہدری کی طبیعت ناساز، جیل سے ہسپتال منتقل

0
8

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اعجاز چوہدری کو آنکھوں کے انفیکشن، دل کی تکلیف اور بلڈ پریشر سے متعلق مسائل کے باعث طبی معائنے اور نگرانی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ انہیں علاج کی غرض سے اسپتال لے جایا گیا ہو، اس سے قبل بھی متعدد بار طبی معائنے کے لیے انہیں اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

سروسز اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ شروع کر دیا، جبکہ اسپتال میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز چوہدری کی صحت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Leave a reply