پی ٹی آئی کاعیدکےبعداحتجاجی مارچ کااعلان

0
8

تحریک انصاف نے عمران خان کی رہائی کے لیے عید کے دوسرے ہفتے مارچ کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لیے کینٹنر بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت نے تنظیموں کو تیاری کی ہدایت کردی جبکہ رمضان سے قبل تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
سہیل آفریدی کے لیے40فٹ طویل کنٹینرز بھی تیار کر لیا گیا۔کنٹینر پر نمایاں طور پرآزادی یا موت درج کیا گیا ہے، کنٹینر کو ممکنہ احتجاج کے دوران مرکزی اسٹیج کے طور پر استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔
سہیل آفریدی کے احتجاج کے لیے تیار ہونے والا کنٹینر کا معائنہ کرنے کی بھی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے بھی کہا ہے کہ پشاور میں ہمارا کنٹینر جس پر لکھا ہے ’آزادی یا موت‘ تیار ہے ،اس پر ہم کسی بھی وقت بیٹھ سکتے ہیں، ڈارئیونگ سیٹ پر سہیل آفریدی بیٹھیں گے۔
اُدھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان نے کہا ہے آئندہ کوئی ایسا حکم نہیں دیں گے کہ اسلام آباد کی طرف چڑھ دوڑیں۔

Leave a reply