پی ٹی آئی کا اڈیالہ پولیس کیخلاف اسمبلی میں تحریک استحقاق لانے کا اعلان

0
21

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے جانے والوں سے ناروا سلوک پر تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے اڈیالہ پولیس کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ڈاکٹر امجد اور صاحبزادہ صبغت اللّٰہ نے اڈیالہ پولیس کے رویئے کے خلاف سخت اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پولیس کے اس سخت رویئے کے باعث ہم نے تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا ہے اوراگر منتخب نمائندوں کیساتھ ایسا سلوک ہوتا ہے توعام شہریوں کیلئے صورتحال مزید تشویشناک ہو سکتی ہے۔پولیس کے رویئے سے نفرتیں پیدا ہوں گی اوراس سے عوام کے اعتماد پراثرپڑ سکتا ہے۔
جبکہ صاحبزادہ صبغت اللّٰہ نے بھی اظہارافسوس کیا اورکہا کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ پر جانے کے باوجود ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی اب آئندہ کارروائی کیلئے قانونی اورپارلیمانی راستہ اختیار کریں گے تاکہ پولیس کے اس رویئے پر جواب طلب کیا جا سکے اورآئینی و قانونی ذمہ داریوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a reply