
سوہنے پنڈ، سوہنیاں راہواں‘‘ پروگرام کےتحت نجاب میں 75 روز کے دوران 1129 سڑکیں مکمل، ترقی کی رفتار کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں روڈ سیکٹر پورٹ فولیو، فنڈز کے استعمال اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ’’سوہنے پنڈ، سوہنیاں راہواں‘‘ پروگرام کے تحت صرف 75 روز میں 30 ارب روپے کی لاگت سے1129 سڑکیں اور 1795 کلو میٹر طویل روڈ نیٹ ورک مکمل کیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ کے دور میں مجموعی طور پر 32 ہزار سڑکیں مکمل کی جا چکی ہیں۔
بریفنگ کے مطابق رواں سال اپریل سے جولائی کے دوران پنجاب بھر میں 6ہزار کلو میٹر سڑکوں کا جال بچھایا گیا۔ لوکل روڈز پروگرام کے تحت 79 ارب روپے کی لاگت سے1567 اسکیمیں اور 3400 کلو میٹر طویل سڑکیں شامل ہیں، جن میں سے ریکارڈ 1129 اسکیمیں مکمل ہو چکی ہیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ترقیاتی فنڈز کے 99 فیصد استعمال کو یقینی بنایا گیا، جبکہ روڈ بحالی کے منصوبوں میں 11 ارب روپے کی تاریخی بچت بھی کی گئی۔ فیلڈ اسٹاف نے دن رات تین شفٹوں میں کام کرکے منصوبوں کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کیا۔















