پشین:سیکیورٹی فورسزکاانٹیلی جنس بیسڈآپریشن،خودکش حملہ آورسمیت 5دہشت گردہلاک

سیکیورٹی فورسزنےبلوچستان کےعلاقہ پشین میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کےدوران خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے5دہشت گردوں کوجہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے پشین میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کےدوران خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے5دہشت گردوں کوہلاک کردیا۔
ّآئی ایس پی آرکابتاناہےکہ ہلاک دہشتگردوں کےقبضےسےاسلحہ اورگولہ بارودبرآمدکیاگیا،ہلاک خوارج متعدددہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ علاقےمیں کلیئرنس اورسینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے،کسی بھی بھارتی اسپانسرڈدہشت گردکونہیں چھوڑاجائےگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری ہیں، دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔















