ریلوےکاعیدالفظرکےموقع پر4سپیشل ٹرینیں چلانےکافیصلہ

0
7

ریل کے مسافروں کیلئے سفری سہولت کا سلسلہ،وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایت پر پاکستان ریلویز نے رواں سال عید الفطر پر چار سپیشل ٹرینیں چلانےکا اعلان کر دیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین آج 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہو گی، دوسری عید سپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی روانہ ہو گی۔تیسری عید سپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سےپشاور کیلئے روانہ ہو گی۔اس کے علاوہ چوتھی عید سپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہو گی۔
ذہن نشین رہے کہ ریل کا سفر رومانوی ہونے کیساتھ سستا اور آرام دہ ہوتا ہے، لہٰذا عیدالفطر کے موقع پر بین الاضلاعی اور بین الاصوبائی سفر کیلئے اکثر مسافر ٹرین کے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ عیدالفطر کے پُر مسرت موقع پر پاکستان ریلویز کی طرف سے چار سپیشل ٹرینیں چلانے پر ریل کے مسافروں نے اظہارِ مسرت کیا ہے۔

Leave a reply