ملک کےمختلف شہروں میں بارش سےموسم خوشگوارہوگیا

0
10

رمضان کے آخری عشرے میں ملک کےمختلف شہروں میں بارش سےموسم خوشگوارہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ مختلف شہروں میں بارش سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آزاد جموں و کشمیر اور شمالی علاقوں کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی ہے، جس سے سردی کا احساس دوبارہ بڑھ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی ہواؤں کے اس سلسلے کے باعث آئندہ چند روز تک مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد تک جا پہنچا ، اس وقت 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوا بھی چل رہی ہے۔بارشوں کا یہ سلسلہ آج16 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Leave a reply