آج سے 2 جنوری تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےملک بھرمیں آج سے 2 جنوری تک تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی، تو کہیں تیز بارش کا امکان ظاہرکردیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش اور برف باری سے ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔پنجاب میں آج 30 دسمبرسے 2 جنوری تک تیز ہواؤں کےساتھ مری اور گلیات میں برف باری متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ملک کےمختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے، بلوچستان میں مغربی ہواؤں کاسسٹم موجودہونے کی وجہ سےپشین اورجیوانی میں بارش کی توقع ہے،جس سےسردی کی شدت میں اضافےکاامکان ہے،جبکہ گوادرمیں بارش کےباعث نشیبی علاقےزیرآب آگئےہیں۔















