خاتون ڈاکٹرسےبدتمیزی:راکھی ساونت کاوزیراعلیٰ نیتش کمارسےمعافی کا مطالبہ

0
9

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے وزیراعلیٰ سے معافی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  نتیش کمارمسلم خاتون ڈاکٹر کےساتھ کی گئی بدتمیزی پرمعافی مانگیں۔
بالی ووڈکی معروف اداکارہ راکھی ساونت کا ویڈیو بیان میں کہناتھاکہ عورت کوعزت دینےکے بجائےآپ نےکیسی حرکت کردی،نام نہادنیتاکوپتہ نہیں کہ حجاب کوکوئی ہاتھ نہیں لگاسکتا۔ نتیش کمار کو اس واقعے پر میڈیا کو بلا کر متاثرہ خاتون کو بہن کہہ کر سب کے سامنے معافی مانگنی چاہیے۔ ایک مسلم خاتون کے پردے پر اس طرح حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
راکھی ساونت نےشدیدغصےکااظہارکرتےہوئےکہاکہ نتیش جی اگر میں اسی طرح سرِ بازار آپ کی دھوتی کھینچ لوں تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا۔
واضح رہےکہ بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نےمسلمان خاتون ڈاکٹرکانقاب کھینچاتھا۔جس وجہ سےاُن پرمقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

Leave a reply