آسمان پر 6 سیاروں کی نایاب پریڈکل 28 فروری کو دیکھی جا سکے گی

سیاروں کی پریڈ،قدرت کا نا قابل فراموش نظارہ کل 28 فروری کو افق پر دیکھا جا سکے گا۔ماہرین ِ فلکیات نے اجرام فلکی میں دلچسپی رکھنے والوں کو نوید سنا دی۔نایاب قدرتی مناظر دیکھنے کے شوقین افراد کل شام آسمان پر 6 سیاروں کی خوبصورت پریڈ دیکھ سکیں گے۔
ماہرین کے مطابق نظام شمسی میں زمین سمیت دیگر تمام سیارے مختلف رفتار سے سورج کے گرد گردش کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ ان کے وجود میں آنے سے جاری ہے،تاہم قدرت ان چھ سیاروں کی پریڈ دیکھنے کا منفرد موقع ہمیں فراہم کرنے جا رہی ہے، نظام شمسی کے چھ سیارے 28 فروری کو ایک قطار میں آسمان پر دکھائی دیں گے۔ اس فلکیاتی منظر کو سائنس کی زبان میں پلانیٹ پریڈ پکارا جاتا ہے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اگر مطلع صاف رہتا ہے، تو یہ خوبصورت پریڈ غروب آفتاب کے فوراً بعد دیکھی جا سکے گی، لیکن 6 میں سے 4 سیاروں عطارد، زہرہ، مشتری اور زحل کو انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا، جبکہ یورینس اور نیپچون کو دیکھنے کیلئے دوربین کی ضرورت پڑے گی۔
ماہرین فلکیات کے مطابق یہ خوبصورت نظارہ غروب آفتاب کے تقریباً 30 منٹ بعد نظر آئے گا۔
ناسا کے مطابق 3 سے 5 سیاروں کی صف بندی تو چند ماہ یا چند برسوں کے بعد اکثر ہوتی ہے ،لیکن 6 یا 7 سیاروں کی پریڈ غیر معمولی ہے۔















