علاقائی کشیدگی سے توانائی نظام کو خطرات لاحق، وزیر خزانہ کا انتباہ

0
1

وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ جنگی حالات کے باعث توانائی کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ موجود ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے وسائل محدود ہیں، تاہم امید ہے کہ اپریل تک توانائی کی فراہمی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں عارضی اقدامات کے بجائے پائیدار اور دیرپا حل تلاش کرنا ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کے لیے 69 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کیا تاکہ عوام پر کم سے کم اثر پڑے۔انہوں نے مزید بتایا کہ توانائی کے مؤثر استعمال کے لیے ڈیمانڈ مینجمنٹ اور بچت کے مختلف اقدامات زیر غور ہیں، جبکہ کم آمدنی والے طبقات کے لیے ہدفی ریلیف پیکیج بھی تیار کیا جا رہا ہے۔
محمد اورنگزیب نے عوام اور کاروباری برادری کو بھی دعوت دی کہ وہ توانائی کے شعبے میں بہتری کے لیے اپنی تجاویز حکومت تک پہنچائیں۔

Leave a reply