اداکار حمزہ سہیل سے شادی کی افواہیں،سجل علی نےلب کشائی کردی

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے ساتھی اداکار حمزہ سہیل کےساتھ شادی کی افواہوں پرلب کشائی کردی۔
حال ہی میں سوشل میڈیاپراداکارہ سجل علی اورحمزہ سہیل کی شادی کی خبریں زیر گردش تھیں،کہ یہ جوڑی آئندہ سال شادی کرنےجارہی ہے۔
اداکارہ سجل علی نے فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ میں ان افواہوں کی تردید کےلئے ایک اسٹوری شیئرکی جس میں انہوں نےمداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ غیر تصدیق شدہ دعووں پر کان نہ دھریں۔
اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں مزیدلکھا کہ لوگو پرسکون رہو، اگر میری زندگی سے متعلق کوئی بھی خبر آئی تو میں براہ راست خود بتا دوں گی۔















