عید پر سیاحوں کیلئے سیف ٹورازم مری ایپ ڈاؤن لوڈکرنے کی ہدایت

0
6

عیدالفطرپرملکہ کوہسار مری آنیوالے سیاحوں کوٹورازم مری ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایات کردی گئیں۔
ملکہ کوہسار مری میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 4سے 5 لاکھ سیاحوں کی آمدورفت متوقع ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے مری پولیس نے سکیورٹی اور ٹریفک کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔اس حوالے سےڈی پی او مری نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے پہلے سیف ٹورازم مری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، تاکہ انہیں پولیس اور ایمرجنسی سروسز تک فوری رسائی حاصل ہو سکے۔
ڈی پی او مری کے مطابق عید کے دنوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے، اس لیے سیاح احتیاط کے ساتھ سفر کریں اور روانگی سے قبل موسم کی تازہ صورتحال ضرور چیک کریں، شدید موسم کی صورت میں غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے۔
حکام کے مطابق سیف ٹورازم مری ایپ سیاحوں کیلئے ایک مفید سہولت ہے ،جس کے ذریعے وہ براہ راست پولیس سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ہنگامی صورتحال میں فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں، اس ایپ میں مری کے ہوٹلز، اہم سیاحتی مقامات اور سیفٹی زونز سے متعلق معلومات بھی دستیاب ہیں۔
ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ مری پولیس سیاحوں کو محفوظ اور دوستانہ ماحول فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،ہماری ترجیح سیاحوں کی حفاظت ہے اور سیف ٹورازم ایپ اس سلسلے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

Leave a reply