سعودی وزارت حج کی عمرہ زائرین کو 18 اپریل تک ملک چھوڑنے کی وارننگ

0
6

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزا رکھنے والے زائرین کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے تحت تمام زائرین کو 18 اپریل تک سعودی عرب سے روانہ ہونے کا کہا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق عمرہ ویزا ہولڈرز کو چاہیے کہ وہ اپنی ویزا میعاد ختم ہونے سے قبل ہی اپنے وطن واپس لوٹ جائیں تاکہ کسی قسم کی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد قیام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں جرمانہ اور قید کی سزا بھی شامل ہو سکتی ہے۔
وزارت حج و عمرہ نے زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ ضوابط کی پابندی کریں اور بروقت واپسی کو یقینی بنائیں۔

Leave a reply