عازمین حج کیلئےسعودی ویزا بائیومیٹرک کروانےکےآخری 2دن باقی

عازمین حج کیلئےسعودی ویزا بائیومیٹرک کروانےمیں آخری 2دن باقی رہےگئے۔
ترجمان مذہبی امورکےمطابق حج ویزاکےحصول کےلئے8فروری تک بائیو میٹرک کروانالازمی ہے، عازمین حج گھربیٹھےسعودی ویزاایپ کےذریعے بائیومیٹرک مکمل کرسکتےہیں۔
ترجمان مذہبی امورکاکہناہےکہ عازمین حج کی سہولت کےلئےسعودی تاشیر سینٹر آج اورکل صبح9تاشام5 بجےتک کھلےرہیں گے،سعودی ویزابائیومیٹرک کے بغیرحج ویزاکاحصول ممکن نہیں ہوگا،عازمین حج بائیومیٹرک کاعمل مکمل کرکے تصدیقی ای میل محفوظ رکھیں۔















