اسلام آبادسمیت ملک بھرمیں دفعہ144کےتحت ڈرونزاورکواڈ کوپٹر اڑانے پر پابندی عائد

0
6

حکومت نےوفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت ملک بھرمیں دفعہ144کےتحت ڈرونزاورکواڈ کوپٹر اڑانے پر پابندی عائدکردی،وفاقی وزارت داخلہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی خدشات اور افغانستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے باعث ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز اڑانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے تحت ملک بھر میں ہر قسم کے ڈرونز، کواڈ کاپٹرز اور ریموٹ کنٹرول طیاروں کے اڑانے پر فوری پابندی لگا دی گئی ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈرونز اور ‘کیم کاپٹرز اڑانے پر دو ماہ کی پابندی عائد کی ہے، جس میں مزید توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔
حالیہ سیکیورٹی صورتحال اور اطلاعات کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے مبینہ طور پر ڈرونز کے ذریعے حملوں کی کوششوں کے بعد عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ پابندی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حساس سرکاری اداروں پر لاگو نہیں ہوگی۔
پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply