
پشاور میں بچوں کے دل کے جدید آپریشن کی ایسی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے جس میں سینہ کھولے بغیر علاج ممکن بنایا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس جدید طریقۂ علاج کے ذریعے بچوں کے دل کے مختلف امراض کا علاج کم تکلیف اور جدید طبی ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا جا سکے گا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس طریقۂ کار سے نہ صرف آپریشن کے خطرات میں کمی آتی ہے بلکہ مریضوں کی صحت یابی کا دورانیہ بھی نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق جدید طریقہ علاج بچوں کیلئے زیادہ محفوظ اور آرام دہ سمجھا جا رہا ہے، جبکہ اس سے ہسپتال میں قیام کا وقت بھی کم ہو سکتا ہے۔















