شیخ رشیدکوبیرون ملک جانےکی اجازت کےکیس میں عدالت کااظہارناراضی

شیخ رشیدکوبیرون ملک جانےکی اجازت کےکیس میں عدالت نے ناراضگی کااظہار کیا۔
جسٹس جوادحسن اورجسٹس سرداراکبرعلی پرمشتمل ڈویژن بینچ نےشیخ رشیدکوبیرون ملک جانےکی اجازت دینےکیخلاف انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کی۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشیداپنےوکیل سردارشہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت پیش نہ ہوئے،جبکہ لاء آفیسرپیش ہوئے۔
عدالت نےسرکارکی جانب سےجواب داخل نہ کرانےپرناراضگی کااظہار کیا اور عدالت نےحکم دیاکہ آئندہ سماعت تک جواب جمع کرایاجائے۔
بعدازاں عدالت نےسماعت ملتوی کردی۔















