سندھ :محکمہ تعلیم کی سرکاری سکولوں کی عمارتوں کیلئے کلر سکیم جاری

0
6

طلبا وطالبات کیلئے خوشخبری،محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے سرکاری سکولوں کی عمارتوں کیلئے کلر سکیم جاری کردی۔
ترجمان محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں کی عمارتوں کیلئے کلر سکیم جاری کی گئی ہے ،جس کا مقصد سکول کی عمارت کو باقی سرکاری عمارتوں سے مختلف دکھانا ہے۔
ترجمان کے مطابق گرلزپرائمری سکولوں کیلئے سفیدگلابی شیڈ، نچلےحصےمیں گلابی اور ستونوں پر رنگین پٹیاں لگیں گی، جبکہ بوائز پرائمری سکولوں میں سفید بیس کے ساتھ نیلا اور ہلکے نیلے رنگ کا امتزاج ہوگا۔
ترجمان کے مطابق اسی طرح ہائر سکول سطح پر رنگ مزید نمایاں ہیں، گرلز ہائی سکولوں میں شوخ گلابی اور ستونوں پر کثیر رنگی افقی پٹیاں رکھی گئی ہیں اور بوائز ہائی سکولوں میں گہرا نیلا بالائی حصہ سبز اور نیلے شیڈز کا امتزاج ظاہر کرنا ہوگا۔
اس حوالے سے وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ کلر سکیم کا مقصد ایک واضح اور منظم تعلیمی شناخت قائم کرنا ہے، سکولوں کی کلر سکیم ادارہ جاتی شناخت بنے گی اور سندھ میں تعلیمی عمارتوں کو ایک واضح اور سرکاری پہچان دینے کی کوشش ہے۔

Leave a reply