سندھ کےنئےگورنرنہال ہاشمی آج عہدےکا حلف اٹھائےگئے

0
5

نہال ہاشمی آج سندھ کے 35 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق تقریب حلف برداری آج شام 4بجے گورنرہاؤس میں منعقد ہوگی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نہال ہاشمی سےگورنرکےعہدےکاحلف لیں گے۔ حلف اٹھانے کے بعد نہال ہاشمی سندھ کے 35 ویں گورنر بن جائیں گے۔
نہال ہاشمی 28 جنوری 1960 کو کراچی میں پیدا ہوئے ،انہوں نے بطور طالب علم آل پاکستان یوتھ لیگ کے نام سے اپنی سیاسی تنظیم قائم کی، انہوں نے 1980 کی دہائی کے آخر میں قانون کی عملی پریکٹس کا آغاز کیاان کا شمار پاکستان کے ممتاز فوجداری اور آئینی وکلاء میں ہوتا ہے۔انہوں نے 90 کی دہائی میں باقاعدہ سیاست کا آغاز کیا۔ وہ 1992 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے۔
نہال ہاشمی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے معروف وکیل اور سیاست دان ہیں۔نہال ہاشمی مسلم لیگ(ن) کی جانب سے مارچ 2015 سے فروری 2018 تک سینیٹ آف پاکستان کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

Leave a reply