اسپین نے ارجنٹینا سے ورلڈ کپ چھین لیا،فٹبال کی دنیا میں نیا بادشاہ

0
11

فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
مقررہ وقت اور اضافی وقت کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول نہ کر سکیں۔ تاہم اضافی وقت کے دوسرے ہاف کے آغاز میں فیرن ٹوریس نے فیصلہ کن گول کرکے اسپین کو فتح دلا دی۔
میچ کے اختتامی لمحات میں فاؤل پر ارجنٹینا کے فرنانڈس کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جس کے بعد ٹیم نے بقیہ وقت 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔ اسپین نے مضبوط دفاع کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹینا کو پورے میچ میں گول کی جانب ایک بھی شاٹ لگانے کا موقع نہیں دیا۔

Leave a reply