لاہور میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب، مزید بارشوں کی پیشگوئی

لاہور میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئےجبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
لاہور کے مال روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہر کے متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہو گیا ہے اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
بارش کے اعداد و شمار کے مطابق گلشن راوی میں سب سے زیادہ 42.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ سمن آباد میں 41.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ سگیاں میں 17.4 ملی میٹر، فرخ آباد میں 11.6 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 11 ملی میٹر اور لکشمی چوک میں 6.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 24 جولائی تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بھی خبردار کیا ہے کہ 20 سے 23 جولائی کے دوران مون سون ہواؤں اور مغربی سسٹم کے باعث گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں شدید بارشیں متوقع ہیں، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پنجاب میں روٹی کی قیمت بڑااضافہ ریکارڈ
جولائی 20, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














