عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

0
9

مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث آج عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ہوا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت 2.77 ڈالر یا 3.14 فیصد اضافے کے ساتھ 90.87 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جو 11 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 15.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جو اپریل کے بعد سب سے بڑا ہفتہ وار اضافہ ہے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 2.35 ڈالر یا 2.85 فیصد اضافے کے ساتھ 84.84 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے جو 12 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

Leave a reply