ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت نے ویسٹ انڈیزکوشکست دیکرسیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا

0
4

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپرایٹ مرحلےکےآخری میچ میں بھارت نےویسٹ انڈیزکوشکست دےکرسیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپرایٹ مرحلے کااہم میچ بھارتی شہرکلکتہ میں کھیلاگیا، بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز نے پہلےبیٹنگ کرتےہوئےمقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔بھارت نے 196 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز 40رنزبناکرنمایاں رہے، جیسن ہولڈر نے37رنزکی اننگزکھیلی، رومان پاول34رنزبناکرپویلین لوٹ گئےاورکپتان شائی ہوپ 32رنزبناسکے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بھمراہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت کی جانب سےاوپنر ابھیشیک شرما 10رنزکےمہمان ثابت ہوئے،جبکہ سنجو سیمسن97رنز بناکر ناقابل شکست رہے، تلک ورما نے 27رنزکی اننگزکھیلی ، کپتان سوریا کمار یادیو 18رنز بناسکےتاہم ایشان کشن 10سکورفراہم کرسکےاور ہاردک پانڈیا نے 17 رنز بنائے۔
اس میچ کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے بعد بھارت نے بھی سیمی فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا۔
پہلاسیمی فائنل 4مارچ کونیوزی لینڈاورساؤتھ افریقہ کےدرمیان کھیلاجائے گا، جبکہ دوسرےسیمی فائنل میں 5مارچ کوبھارت اورانگلینڈمیں جوڑپڑےگا۔

واضح رہےکہ میگاایونٹ کافائنل اتوار8مارچ کوکھیلاجائےگا۔

Leave a reply