ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان کوسیمی فائنل تک رسائی کیلئے کتنےرن درکار؟ اعداد وشمار جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنےکےلئے پاکستان کوکتنےرن درکارہیں؟اعدادوشمارجاری کردئیےگئے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت اورسری لنکاکی مشترکہ میزبانی میں جاری ہے،میگاایونٹ میں چوکوں اورچھکوں کی برسات جاری ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلےمیں آج پاکستان اورسری لنکا کا ٹاکرا پالی کیلےاسٹیڈیم میں ہوگامیچ پاکستانی وقت کےمطابق شام ساڑھے 6بجےشروع ہوگا۔انگلینڈکےہاتھوں نیوزی لینڈکی شکست کی وجہ سےپاکستان اورسری لنکاکامیچ انتہائی اہم ہوگیاہے۔
پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنےکےلئےسری لنکاکےخلاف تقریباً 65 رنز سے جیتنا ہوگا یا ہدف کو 13 اوورز کے اندر حاصل کرنا ہوگا۔ یہ صرف ایک اندازہ ہے، اور درست مارجن کا تعین پہلی اننگز مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔
واضح رہےکہ پاکستان کےگروپ میں انگلینڈ6پوائنٹ کےساتھ پہلےنمبرپرسیمی فائنل کےلئےکوالیفائی کرچکاہےجبکہ نیوزی لینڈابھی 3پوائنٹ کےساتھ دوسرےنمبرپرموجودہےاگرآج پاکستان متعلقہ ہدف کےمطابق فتح حاصل کرلیتاہےتوگرین شرٹ سیمی فائنل کھیل سکتی ہے۔















