ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:جنوبی افریقہ نےافغانستان کودوسرےسپراوورمیں سنسنی خیز مقابلےکےبعدشکست دیدی

0
7

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےتیرہویں میچ میں جنوبی افریقہ نےافغانستان کودوسرےسپراوورمیں سنسنی خیزمقابلےکےبعد4رنزسےشکست دےدی۔
بھارت کےشہراحمدآبادمیں کھیلےگئےآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےگروپ میچ میں جنوبی افریقہ نے دوسرےسپراوورمیں افغانستان کےخلاف پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے ایک اوورمیں 23 رنز بنائےجواب میں افغانستان کی ٹیم 19سکوربناسکی۔ اس طرح پروٹیز کو 4 رنز سے کامیابی حاصل ہوئی۔
میچ کےپہلےسپر اوور میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 رنز بنائے جس کےجواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی 17 رنز ہی اسکور کر سکی۔تومیچ میں ایک اورسپراووردیاگیا۔
قبل ازیں احمد آباد میں کھیلےگئےمیچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کرنےکافیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سےایڈم مارکرم 12رنزکےمہمان ثابت ہوئے،ایک وکٹ جلد گرنے کے بعد ڈی کوک اور ریکلٹن نے ٹیم کوسہارادیا،اور افغان بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور دونوں کھلاڑیوں نے ایک ہی اوور میں اپنی ففٹیز مکمل کیں، پھرریکلٹن 61 رنزبناکروکٹ گنوابیٹھےجبکہ ڈی کوک بھی59سکوربناکرپویلین لوٹ گئے۔
ڈیوالڈ بریوس 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی جانب سے عظمت عمر زئی نے 3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے کیا، ایک موقع پر میچ میں افغانستان کی پوزیشن مضبوط ہوتی دکھائی دی تاہم 13 گیندوں پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے باعث پوری افغان ٹیم 20 ویں اوور میں 187 رنزپر آؤٹ ہو گئی۔
رحمان اللہ گرباز  7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 87 رنز بناکرنمایاں رہے۔ جبکہ عظمت اللہ عمر زئی 22 اور راشد خان 20 رنز بنا سکے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ افغانستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ جنوبی افریقا نے کینیڈا کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔

Leave a reply