ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر8مرحلہ:بھارت نےزمبابوےکو72رنزنےہرادیا

0
6

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلےمیں بھارت نےزمبابوے کو 72 رنزکےبڑےمارجن سےہراکراہم کامیابی حاصل کرلی۔
چنئی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ بھارت نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےمقررہ 20اوورزمیں 257رنز بنائےجبکہ ہدف کےتعاقب میں زمبابوےکی ٹیم 6 وکٹوں کےنقصان پر 184 رنز بناسکی۔
بھارت کی اننگز:
بھارتی بلےبازوں نےزمبابوےکےبولرزکی خوب دھلائی کی ، چوکے چھکوں کی برسات کرتے ہوئےرواں ایونٹ کا سب سے بڑا اور تاریخ کا دوسرا بڑا سکور بنا ڈالا۔
بھارت کی جانب سےابھیشیک شرمانے55رنزکی شانداراننگزکھیلی ،جبکہ سنجو سیمسن 24رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔ایشان کیشن 38رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے اور کپتان سوریا کمار یادیو نے 33 رنز بنائے۔ہاردک پانڈیااورتلک ورمانے23گیندوں پر53رنزکی شراکت قائم کی۔
زمبابوے کی اننگز:
زمبابوے کی جانب سے اوپنر برائن بینیٹ نے 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ  کپتان سکندر رضا نے 31 رنز بنائے۔
بھارت کی طرف سے ارشدیب سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد زمبابوے کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ سپر 8 کے گروپ 1 سے جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس گروپ سےدوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ اتوار کو ویسٹ انڈیز اور بھارت کے میچ کے بعد ہوگا۔ جو ٹیم وہ میچ جیتے گی وہ اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔
واضح رہے کہ زمبابوے نے سپر 8 مرحلے کا اپنا آخری میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنا ہے۔

Leave a reply