ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر8مرحلہ:جنوبی افریقہ نےویسٹ انڈیزکوشکست دیکرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

0
6

آئی سی سی ٹی ٹو ئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلےمیں جنوبی افریقہ نےویسٹ انڈیزکو9وکٹوں سے شکست دےکرسیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
بھارت کےشہراحمدآبادکےنریندرمودی سٹیڈیم میں کھیلےگئےآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلےمیں ساؤتھ افریقہ کےکپتان ایڈن مارکرم نےٹاس جیت کرپہلےویسٹ انڈیزکوبیٹنگ کی دعوت دی۔ویسٹ انڈیزنےپہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر176 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ نے177رنزکاہدف16.1 اوورز میں ایک وکٹ کےنقصان پرباآسانی حاصل کرلیا۔
ویسٹ انڈیزکی جانب سےابتدائی 2اوورزمیں اچھاپرفارم کیامگراس کےبعدٹیم مشکلات کاشکارہوگئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، 10.2 اوورز میں 83 کےمجموعےپرسات کھلاڑی پویلین لوٹ گئےپھر جیسن ہولڈر اور روماریو شیفرڈ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آٹھویں وکٹ کے لیے 89 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔
جیسن ہولڈر 49 رنز بناکر آخری اوور میں وکٹ گنوابیٹھےجبکہ روماریو شیفرڈ 52 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، یہ ان کی پہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل نصف سنچری ہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے نجیدی نے 3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ ربادا اور کوربن بوش نے 2،2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ایڈن مرکرم نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئنٹن ڈی کوک نے 47 اور ریان رکلٹن نے 45 رنز بنائے۔
واضح رہےکہ گروپ ون میں جنوبی افریقہ نے4پوائنٹ کےساتھ سب سےپہلےسیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیاہےجبکہ ویسٹ انڈیزابھی تک دوسرےنمبرپرموجودہےاورمیزبان ٹیم بھارت فی الحال تیسرےنمبرپرہے۔ زمبابوے چوتھےاورآخری نمبر پر موجود ہونےکی وجہ سےسیمی فائنل کی دوڑسےباہرہوگئی ہے۔

Leave a reply