ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر8:جنوبی افریقہ نےبھارت کو76رنزسےہرادیا

0
9

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلےمیں جنوبی افریقہ نےمیزبان بھارت کو 76 رنزسے ہرادیا۔
بھارتی شہراحمدآبادمیں کھیلےگئےآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلے کےمیچ میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا، پروٹیزنےپہلے کھیلتےہوئےمقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 187 رنز بنائے۔ہدف کےتعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی،پوری بھارتی ٹیم 19 ویں اوور میں 111 رنز پرڈھیرہوگئی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے 63رنزکی شانداراننگزکھیلی جبکہ ڈیوالڈ بریسویس 45رنزبناکر پویلین لوٹ گئےاور اسٹبس  44 رنزفراہم کرسکے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بھمراہ نے تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی اور ارشدیپ سنگھ نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارتی بلےبازدوبے42رنزبناکرنمایاں رہے،اس کےعلاوہ ہاردک پانڈیااورکپتان سور یاکماریادیو نے 18،18 رنزبنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو ینسن نے4،کیشو مہاراج نے 3 اور کاربن بوش نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی سورماؤں کو مسلسل 12 کامیابیوں کے بعد یہ پہلی شکست ہوئی ہے۔ دفاعی چیمپئن بھارت کی ٹیم 2024 کے ورلڈکپ کے تمام میچز سے لے کر اب تک ناقابل شکست تھی۔ اس سے قبل آخری بار 2022 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں اسے انگلینڈ نے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اس کے علاوہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں رنز کے اعتبار سے بھارت کی سب سے بڑی شکست ہے،2010 کے ورلڈکپ میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں 49 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave a reply