ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر8مرحلہ:آج پاکستان اورانگلینڈکی ٹیمیں ٹکرائیں گی

0
6

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپرایٹ مرحلےکےاہم میچ میں آج پاکستان اورانگلینڈکی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت اورسری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں جاری ہے۔میگاایونٹ میں چوکوں اورچھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہے۔
پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپرایٹ مرحلےکےاہم میچ میں آج پاکستان اورانگلینڈکےدرمیان میدان سجےگا۔دونوں ٹیمیں جیت کےعزم کےساتھ میدان میں اتریں گی۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم کو ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی میں آسانی کیلئے انگلینڈ کو لازمی شکست دینی ہوگی۔
خیال رہےکہ نیوزی لینڈکےخلاف میچ بارش کےمنسوخ کردیاگیاتھاجس کی وجہ سےدونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیاتھا۔
دوسری جانب انگلینڈ نے میزبان سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 51 رنز سے شکست دے دی تھی۔

Leave a reply