پنجاب :طلبا کیلئے ڈگری کے ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی دینے کا منصوبہ

0
7

پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے طلبا کیلئے ہنر مند تعلیم کے بڑے منصوبے کا ابتدائی پلان تیار کر لیا ۔
منصوبے کے تحت نویں جماعت سے ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جائے گی ، تاکہ طلبہ نا صرف ڈگری حاصل کریں، بلکہ عملی ہنر میں بھی ماہر ہوں۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق اس پروگرام پر تقریباً 150 ارب روپے لاگت آئے گی۔ منصوبہ صوبے بھر میں مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا اور لاکھوں طلبا اس سے مستفید ہوں گے۔
طلبا کو سکول کلبز اور کلسٹر سینٹرز کے ذریعے عملی تربیت دی جائے گی، جبکہ جدید ٹیکنالوجی، سمولیشن اور ٹول کٹس کے ذریعے سیکھنے کا نیا نظام متعارف کروایا جائے گا۔ پنجاب میں اس پروگرام کے تحت این وی کیو ایف (NVQF) کے مطابق سرٹیفکیشن سسٹم بھی ہوگا، جس سے تعلیم اور روزگار کے درمیان براہِ راست تعلق قائم ہوگا اور انڈسٹری کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں پروگرام مرحلہ وار نافذ ہوگا،جدید ٹیکنالوجی، سمولیشن اور ٹول کٹس کے ذریعے سیکھنے کا نیا نظام ہوگا۔

Leave a reply