جس ڈرامے میں ہوتی ہوں وہ اچھا ڈرامہ ہوتا ہے ،صبافیصل کا دعویٰ

0
8

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ صبافیصل نےدعویٰ کیاہےکہ جس ڈرامے میں میں  ہوتی ہوں وہ اچھا ڈرامہ ہوتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ صبافیصل نےایک نجی ٹی وی کےشومیں بطورمہمان شرکت کی،جہاں پراُن سےکیرئیر اورنجی زندگی کےبارےمیں مختلف سوال وجواب کیےگئے،جن کےاداکارہ نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے۔
صبافیصل نےاپنی مقبولیت کےبارےمیں گفتگوکرتےہوئے کہا کہ جس ڈرامے میں ہوتی ہوں وہ اچھا ڈرامہ ہوتا ہے اور میں یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہہ سکتی ہوں کہ نیا بننے والا ڈرامہ ہٹ ہوگا۔
اُنہوں نےبتایاکہ رمضان میں 2 ڈرامے کیے، دونوں ڈراموں کو عوام کی جانب سے خوب پذیرآئی ملی،
اداکارہ نے اپنے ڈرامے ’’آس پاس‘‘ کی اسٹوری سناتے ہوئے کہا کہ جب مجھے یہ ڈرامہ پیش کیا گیا تو میں نے کہا اس ڈرامے میں میرے لیے کچھ نہیں ہے، لیکن میں کہتی تھی کہ یہ ڈرامہ ہٹ ہوگا اور اس ڈرامے نے لاکھوں ویوز حاصل کیے تھے۔

Leave a reply