ایران پر سخت ترین حملےہونا ابھی باقی ہیں،امریکا

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہاہے ایران پر سخت ترین حملےہونا ابھی باقی ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیونے میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے کہاکہ اگر ایرانی عوام خود موجودہ حکومت کا تختہ الٹ دیں تو امریکا اسے خوش آئند سمجھے گا تاہم یہ موجودہ کارروائی کے مقاصد میں شامل نہیں۔
انہوں نےدعویٰ کیاکہ ایران میں رجیم چینج موجودہ امریکی فوجی آپریشن کا باضابطہ ہدف نہیں۔
مارکو روبیونےخبردارکیاکہ ایران پر سخت ترین حملےہونا ابھی باقی ہیں تاہم ایران میں زمینی افواج داخل کرنےکی تیاری نہیں کی گئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کی مکمل توجہ ایران کے میزائل پروگرام پرہے، ان کی تیاری کی صلاحیت اور بحری طاقت کو تباہ کرنے پر مرکوز ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا ہےکہ ایران کے پاس کسی صورت جوہری ہتھیار نہ ہو۔















