انسدادپتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پرپولیس کاکریک ڈاؤن جاری

0
15

انسدادپتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پرپولیس کاکریک ڈاؤن جاری، غیرقانونی پتنگیں اورڈور برآمد ہونےپر24گھنٹوں میں 193مقدمات درج کئےگئے۔
تفصیلات کےمطابق حکومت پنجاب نےصوبائی دارالحکومت لاہورمیں 25سال بعد ایس اوپیزکےتحت بسنت کاتہوارمنانےکااعلان کیاہے،جس کی خلاف ورزی پرسخت سزائیں اورجرمانےرکھےگئےہیں۔
آئی جی پنجاب کاکہناہےکہ پتنگ بازوں،مینوفیکچرزاورفروخت کرنےوالوں کیخلاف ایکشن لیاجائےگا، لاہورمیں پولیس افسران3روزہ بسنت فیسٹیول محفوظ بنانےکیلئےاقدامات کریں،لاہورمیں صرف مخصوص دنوں اورحکومتی شرائط پربسنت کی اجازت دی گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کاکہناہےکہ پنجاب پولیس کاانسدادپتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پرکریک ڈاؤن جاری،گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہورسمیت صوبہ بھرمیں غیرقانونی پتنگیں اورڈورکےباعث 193مقدمات درج کرکے191ملزمان کوگرفتارکیاگیا۔
ترجمان کابتاناہےکہ ملزمان سےغیرمنظورشدہ22ہزار755پتنگیں اور 462 دھاتی وکیمیکل ڈورچرخیاں برآمدکی گئیں۔رواں سال صوبہ بھرمیں دھاتی ڈوراورپتنگوں کےکاروبارمیں ملوث4488ملزمان کوگرفتار کیاگیا۔ملزمان سے3لاکھ71ہزارسےزائدپتنگیں اور8648ڈورچرخیاں برآمدکی گئیں۔

Leave a reply