سورج کے تیور بدلنے لگے،دھوپ کی کرنیں تیز،موسم کی پیشگوئی

سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دئیے۔محکمہ موسمیات نے سورج کی کرنیں مزید تیز ہونے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کا مہینہ شروع ہوتے ہی سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دئیے اور ملک کے میدانی علاقوں میں اپنی کرنیں مزید تیز کر دی ہیں،جس سے درجہ حرارت بتدریج بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر سورج کی کرنیں اسی طرح اپنی تیزی دکھاتی رہیں، تو وسط مارچ میں موسم میں واضح تبدیلی آنے کا امکان ہے، تاہم ملک کے بالائی اور شمالی علاقہ جات میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔















