موسم بدلنے لگا: محکمہ موسمیات کی بدلتے موسم بارے نئی پیشگوئی

0
7

ملک بھر میں موسم تیزی سے بدلنے لگا۔ محکمہ موسمیات نے بدلتے موسم کے بارے میں نئی پیشگوئی کر دی۔کہیں دھوپ اور بادلوں میں آنکھ مچولی، تو کہیں بارش اور برفباری کا کھیل جاری۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کےدوران ملک کے میدانی علاقوں میں سردی کا زور ٹوٹنے ،تاہم صبح سویرے خنکی اور دن بھر موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دریں اثنا مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان بھی ہے۔جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے وسطی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ اگلے 12 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں بھی برفباری متوقع ہے۔تاہم بارشوں کے اس سلسلے کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں سردی میں اضافے کا امکان ہے۔

Leave a reply