محکمہ موسمیات نےآج سے برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی

0
29

بھیگا بھیگا سا دسمبر خشک گزر گیا۔محکمہ موسمیات نےآج سے پہاڑوں پر مزید برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج31دسمبر سےیکم جنوری تک ملک کے میدانی علاقوں میں کہیں ہلکی، تو کہیں تیز بارش متوقع ہے،جبکہ2جنوری تک پہاڑی علاقوں میں بارش اور مزیدبرفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، ملکہ کوہسار مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بلوچستان کے متعدد علاقوں میں آج بھی بارش، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔زیارت اور گردونواح میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ۔ اسی طرح چمن کے علاقے توبہ اچکزئی میں بھی وقفے وقفے سے برفباری ہو رہی ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔کوئٹہ شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں کے علاوہ مستونگ، قلات، بولان، پشین اور نوشکی میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، چاغی، قلعہ عبداللہ، دکی، لورالائی، حب اور دیگر علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کی اطلاعات ہیں۔

Leave a reply