میری زندگی میں کوئی مرد نہیں اور مستقبل کا کچھ معلوم نہیں،ثانیہ مرزا

0
4

سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔
ثانیہ مرزا اپنی قریبی دوست اور فلم ساز فرح خان کے ہمراہ بالی ووڈ ادکارہ نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کی میزبانی میں پیش کیے جانے والے ٹاک شو میں شریک ہوئیں۔
گفتگو کے دوران جب ان کی نجی زندگی کے حوالے سے بات ہوئی تو میزبانوں نے ان سے پوچھا کہ کیا کسی نے انہیں کافی پر ملاقات کی پیشکش کی ہے؟
اس پر ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے مرد دوست اکثر انہیں اپنے ساتھ گھومنے پھرنے اور سفر پر لے جانےکی دعوت دیتے ہیں لیکن وہ انہیں بس اپنا دوست سمجھتی ہیں۔
اس موقع پر فرح خان نے بھی بتایا کہ ان کے بعض دوست اکثر انہیں فون کرکے پوچھتے ہیں کہ کیا ثانیہ واقعی سنگل ہیں اور ان کی زندگی میں کوئی شخص موجود نہیں؟
اس موقع پر ثانیہ مرزا نےکہا کہ میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ مستقبل میں کوئی آئےگا یا نہیں۔
ثانیہ مرزا کے اس بیان کے بعد ان کی ذاتی زندگی ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، خصوصاً پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد سے ان کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی اور 2018 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا گیا۔ دونوں کے درمیاں 2023 میں آخر میں علیحدگی ہوگئی، جس کے بعد شعیب ملک نے جنوری 2024 میں اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی۔
علیحدگی کے بعد سے ثانیہ مرزا نے بڑی حد تک اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھا ہے اور اپنی توجہ خاندان اور پیشہ ورانہ مصروفیات پر مرکوز رکھی ہے۔
ثانیہ مرزا کا شمار بھارت کی کامیاب ترین ٹینس کھلاڑیوں میں ہوتاہے۔ انہوں نے 2023 میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے خواتین کے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں مجموعی طور پر6 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیے۔

Leave a reply