شادی سے قبل ہی طلاق سے متعلق پیشگوئی :ہانیہ عامرنےردعمل دیدیا

0
33

پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ ہانیہ عامرنےشادی سے قبل ہی طلاق سے متعلق پیشگوئی پر ردعمل دیتےہوئےکہاکہ پہلے شادی تو ہونے دو۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پراداکارہ ہانیہ عامرنےحال ہی میں ایک وائرل کلپ ری شیئرکردیا۔سوشل میڈیاپرشیئرکیاگیاکلپ کسی نجی چینل کے پروگرام کا ہے۔
پروگرام میں نجومیوں نے پیشگوئی کی کہ ہانیہ عامر اگر رواں سال 2026 میں ازدواجی رشتے میں منسلک ہوتی ہیں تو مستقبل میں انہیں طلاق کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
اس پیشگوئی پر ردِعمل دیتے ہوئے ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’عجیب، پہلے شادی تو ہونے دو‘۔
دوسری جانب مداح سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار عاصم اظہر کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں کر رہے ہیں تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
گزشتہ سال عاصم اظہر کی میرب علی سے علیحدگی کے بعد سے سوشل میڈیا پر گلوکار کے اور ہانیہ عامر کے دوبارہ قریب آنے کی چہ مگوئیاں گردش کررہی ہیں۔

Leave a reply