اس پارلیمان کےپاس استحقاق نہیں کہ یہ آئین میں کوئی تبدیلی کرے،بیرسٹرگوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اس پارلیمان کےپاس استحقاق نہیں کہ یہ آئین میں کوئی تبدیلی کرے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے ہائیکورٹ بارمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہاہےکہ حکومت رات کے اندھیرےمیں ترامیم منظورکراتی ہے،ملک میں 23لاکھ زیرالتوامقدمات پرفیصلےہونے چاہئیں،
پنجاب میں گڈگورنس نہیں ہے،عدلیہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلئے اپناکرداراداکرے۔
بیرسٹرگوہرنےمزیدکہاہےکہ اس پارلیمان کےپاس استحقاق نہیں کہ یہ آئین میں کوئی تبدیلی کرے،آپ تب تک آئین میں ترمیم نہیں کرسکتےجب تک آپ کےپاس دوتہائی اکثریت نہ ہو،ہم سمجھتےہیں 27ویں ترمیم سےوفاق اورصوبےمتاثرہوں گے،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےکوشش کررہےہیں،عمران خان کی رہائی جب بھی ہوئی قانون کےتحت ہوگی کسی ڈیل کےتحت نہیں۔















