پچھلےٹورنامنٹس کی نسبت اس مرتبہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے،سلمان علی آغا

قومی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغانےکہاہےکہ پچھلےٹورنامنٹس میں ویساپرفارم نہیں کرسکےجیسی فینزنےامیدکی تھی،اس مرتبہ ٹیم اچھاکھیل رہی ہے،امیدہےاچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےمتعلق کولمبومیں کپتانوں کی پریس کانفرنس کےدوران قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغاکاکہناتھاکہ بھارت سےمیچ سےمتعلق فیصلہ حکومت نےکرناہے،ہم حکومت کے فیصلےکااحترام کرتےہیں،امیدہےباقی ٹیموں کےخلاف اچھامقابلہ دیکھنےکوملےگا،بطورکپتان یہ میراپہلاورلڈکپ ہے،بہت پرجوش ہوں،امیدہےمیری کپتانی میں ٹیم اچھاکھیل پیش کرے گی۔
سلمان آغا کامزیدکہناتھاکہ پچھلےٹورنامنٹس میں ویساپرفارم نہیں کرسکےجیسی فینزنےامیدکی تھی،اس مرتبہ ٹیم اچھاکھیل رہی ہے،امیدہےاچھی کارکردگی دکھائیں گے،بھارت کےساتھ میچ ہوگایانہیں ،اس کااندازہ نہیں،جوحکومت کہےگی اس کےمطابق ہی چلیں گے،ایشیاکپ کےبعدسےاچھاکھیل پیش کررہےہیں،بنگلہ دیش ٹیم کاورلڈکپ میں نہ ہوناافسوسناک ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ ورلڈکپ میں کوئی ٹیم چھوٹی نہیں ہوتی،نیدرلینڈزکےخلاف میچ کی اچھی تیاری کررہے ہیں، پچھلے6ماہ سےاچھی کرکٹ کھیل رہےہیں، سری لنکا میرےدوسرےگھرکی طرح ہے،لوگ بہت اچھے اخلاق والےہیں،سری لنکاجب بھی آکرکرکٹ کھیلی ہے،اچھامحسوس کیاہے،اس چیزپرزیادہ فوکس نہیں ہےجس کوہم کنٹرول نہیں کرسکتے،ہم اچھی کرکٹ کھیلنےکی کوشش کریں گے۔















