رواں سال کاپہلا’’بلڈمون‘‘کب نظرآئےگا؟اہم تفصیلات سامنےآگئیں

0
7

رواں سال کاپہلا’’بلڈمون‘‘کب نظرآئےگا؟اوراس کانظارہ پاکستان میں ممکن ہوگایانہیں؟اہم تفصیلات سامنےآگئیں۔
تفصیلات کےمطابق آئندہ ماہ مارچ میں 2026 کے پہلے اور واحد مکمل چاند گرہن ’’بلڈ مون‘‘ کا نظارہ کیا جا سکے گا، اس دوران چاند سرخ رنگ اختیار کر لے گا۔جسے عام طور پر بلڈ مون کہا جاتا ہے۔
ناسا کا کہنا ہے کہ اس دوران چاند کا پورا ڈسک تقریباً 12 منٹ کیلئے سرخ رنگ اختیار کر لے گا، جو دیکھنے والوں کیلئے ایک شاندار مناظر پیش کرے گا،یہ 2026 کا پہلا بڑا فلکیاتی مظاہرہ ہوگا اور اسے بغیر کسی خاص آلات کے محفوظ طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔گرہن شمالی اور وسطی امریکا، مشرقی ایشیا، آسٹریلیا اور پیسفک کے کچھ علاقوں میں واضح نظر آئے گا، جبکہ وسطی ایشیا اور جنوبی امریکا کے کئی حصے جزوی طور پر دیکھ سکیں گے، تاہم افریقا اور یورپ میں یہ نظر نہیں آئے گا۔
یہ  گرہن 2028 تک دوبارہ نہیں ہوگا اور صرف تقریباً 2 فیصد لوگوں کو زمین پر اس گرہن کو آغاز سے اختتام تک دیکھنے کا موقع ملے گا۔
ماہرین ِ فلکیات کا کہنا ہے کہ مکمل چاند گرہن دیکھنے کیلئے آنکھوں کی حفاظت کی ضرورت نہیں ، دیکھنے والے صاف اور کھلے آسمان کی طرف جائیں اور ہائی پوائنٹ سے بہترین نظارہ کریں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ مکمل چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے، جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے، جس سے زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے۔ زمین کی فضا سے گزرتی ہوئی روشنی چاند تک پہنچتی ہے اور یہ عمل چاند کو گہرا سرخ یا نارنجی رنگ عطا کرتا ہے۔

Leave a reply