اسلام آباد میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کیلئےبڑامنصوبہ شروع

0
4

اسلام آباد میں ٹریفک کے بڑھتے دباؤ کو کم کرنے کیلئے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مارگلہ ایونیو کو براہِ راست ایم-1 موٹروے سے ملانے کے بڑے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔
اربوں روپے مالیت کے اس منصوبے کا مقصد جی ٹی روڈ اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی لانا اور شہریوں کیلئے سفر کو آسان بنانا ہے۔منصوبے کے تحت ایک جدید انٹرچینج تعمیر کیا جائے گا، جس کے ذریعے اسلام آباد اور پشاور موٹروے کے درمیان براہِ راست اور تیز رفتار رسائی ممکن ہوگی۔
حکام کے مطابق منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے زمین کے حصول اور ابتدائی انجینئرنگ مراحل پر تیزی سے کام جاری ہے۔
شہری منصوبہ سازوں کا کہنا ہے کہ اس نئے کوریڈور سے نہ صرف روزمرہ ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا بلکہ بین الاضلاعی تجارت، لاجسٹکس اور سفری سہولیات میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

Leave a reply