پاکستان کی افواج اور عوام بنيان المرصوص کی طرح ایک ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

0
5

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے عوام کو معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دی، بھارت ایک سال بعد بھی پہلگام کے حوالے سے ثبوت سامنے نہیں لا سکا، بھارت کا دہشتگردی ڈرامہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔
پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سینئر افسران کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ عسکری قیادت کے وژن کے مطابق اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دی، افواج پاکستان قوم کی توقعات پر ہمیشہ پوری اتری ہیں، پاکستان کی قیادت، فوج اور عوام متحد ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ معرکہ حق میں جو کچھ ہوا پاکستان ہی نہیں ہندوستان کا بھی بچہ بچہ جانتا ہے، اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو ملٹی ڈومین وار میں شکست دی، ہم نے ایک سال پہلے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، پہلگام واقعہ پر بغیر تحقیقات لمحوں میں پاکستان پر الزام لگا دیا گیا، بھارت کئی دہائیوں سے یہ جھوٹا بیانیہ بنا رہا تھاکہ پاکستان دہش*تگردی میں ملوث ہے۔

Leave a reply