حکومت نے میجر جنرل فیصل نصیر کو نیکٹا کا نیا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا

0
9

وفاقی حکومت نے میجر جنرل فیصل نصیر (ہلالِ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت) کو تین سال کے لیے نیکٹا (NACTA) کا نیا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کر دیا ہے۔
ڈی جی (سی آئی) کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے میجر جنرل فیصل نصیر انسدادِ دہشت گردی اور انٹیلی جنس آپریشنز کا وسیع اور گہرا تجربہ رکھتے ہیں۔
بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے حالیہ چیلنجز کے تناظر میں ان کی یہ تقرری غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ ان کی پیشہ ورانہ قیادت میں نیکٹا تمام سکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دے کر نیشنل ایکشن پلان کے اہداف کو مؤثر طریقے سے حاصل کرے گا۔

Leave a reply