ٹرمپ اوربرطانوی وزیراعظم کارابطہ،آبنائےہرمزسےفری شپنگ پلان پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹامر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی بلا رکاوٹ نقل و حرکت کے لیے ایک عملی منصوبہ تیار کیا جائے۔
برطانوی وزیراعظم اس وقت خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں جہاں وہ قطر، سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی برطانوی وزیراعظم واضح کر چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر کسی بھی قسم کا ٹول یا فیس عائد کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔















